i پاکستان

اسلام آباد، سی ڈی اے ملازمین مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے،شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہتازترین

July 02, 2025

اسلام آباد میں جانوروں کے تحفظ پر مامور ملازمین ہی جانوروں کے دشمن بن گئے، سی ڈی اے ملازمین مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ملازمین ہی مارگلہ ہلز میں نایاب ہرن کا شکار کرنے لگے، جانوروں کے تحفظ پر مامور ملازمین ہی جانوروں کے دشمن بن گئے۔رپورٹ کے مطابق سرعام ملازمین کی طرف سے ہرن کے شکار کی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے جس میں سی ڈی اے انوائرمنٹ کے ملازمین کی طرف سے مارگلہ کی پہاڑیوں میں شکار کا سلسلہ جاری ہے۔ملازمین شکار کے بعد ہرن مین سڑک پر آگرنے سے تذبذب کا شکار ہیں، مقامی لوگوں اور سیاحوں پر معاملہ کھلنے پر سی ڈی اے ملازمین ہرن کو ذبح کرکے کاندھے پر اٹھا کر لے گئے جبکہ شہریوں نے ملازمین کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہرن لے کر فرار ہوگئے۔شہریوں نے ملازمین کی طرف سے شکار پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکاریوں کو روکنے کے لیے تعینات ملازمین ہی اگر شکار شروع کردیں گے تو تحفظ کون دے گا۔آئے روز شکار سے مارگلہ ہلز میں ہرن اور دیگر جانور پرندے نایاب ہونے لگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی