i پاکستان

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹستازترین

September 26, 2025

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیا۔سیشن جج نے ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔واضح رہے کہ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی