پی ٹی آئی ے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کی ہے، ابھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی۔ایک انٹرویو میں نثار جٹ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی، عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی اور نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی