وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے میں واضح کہا گیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو انہیں پتہ ہے کہ یہ سعودی عرب پر حملہ ہو گا، اسرائیل کوبھی معلوم ہے کہ سعودی عرب پرحملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا، اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کرے گا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے ایسی قوتوں کا معاہدہ ہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہے پاکستان اور سعودی عرب دونوں اسلامی ملک ہیں
معاہدے میں شامل ایک ملک ملٹری پاور ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں ثابت کیا کہ وہ اپنے سے بڑے ملک پر حاوی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ پوری دنیا کے سامنے ہے، جارحیت کرنے والے اپنا نقصان نہیں اٹھانا چاہتے تو حملہ کرنے کا نہ سوچیں، دفاعی معاہدے میں ابھی بہت سی چیزوں پر کام بھی ہونا ہے پاکستان کو جن چیزوں کی کمی تھی وہ میسر آجاتی ہیں تو موثر دفاع کیلئے سودمند ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا میزائل سسٹم بہترین ہے اور ساری ہماری اپنی ایجادات ہیں جو ہماری ایجادات ہیں اس پر مزید کام کیا جائے تو آگے شاید ہم سے خریدنا پڑ جائے، پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ خوش آئندہے اور مستقبل کیلئے اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی