لاہور ہائیکورٹ نے بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے انہیں 5 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ ملزم 5 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ موٹروے پولیس نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا اور راولپنڈی میں دو مختلف مقدمات درج کیے تھے۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر نے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے موٹروے پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی اور ایک ویڈیو میں اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پائوں رکھ کر گاڑی چلاتے بھی دکھائی دییء تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی