i پاکستان

کراچی، شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، پستول، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں برآمدتازترین

April 30, 2025

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) انٹیلیجنس ونگ نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گروہ شہریوں کو اغوا کر کے خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں کو ہتھکڑیاں اور اسلحہ دکھا کر اسٹیل ٹان کے ویران علاقے میں لے جاتے اور تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد انہیں دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیتے تھے۔کارروائی صدر پارکنگ پلازہ کے قریب عمل میں لائی گئی، جہاں سے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پستول، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس اپنے سی ٹی ڈی بھائیوں پر اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت کرنے میں ناکام، عدالت نے رہا کردیاسی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی