i پاکستان

بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات اختتام پذیر ، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دعائیںتازترین

September 22, 2025

بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے تین روز دربار کے مہمان خانوں میں قیام کیا۔یاتریوں نے دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔اس موقع پر یاتریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلی بھگوت مان سنگھ نے بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت نہ دینے پر مودی سرکار کے خلاف پارلیمانی سطح پر بھی احتجاج کیا تھا مگر مودی سرکار نے اپنے شہریوں کی ایک نہ سنی اور سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی