ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے تحصیل لوئی ماموند کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ پابندی 29 جولائی سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گی جبکہ روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک اس پر عملدرآمد ہوگا۔جن علاقوں میں پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ترخو، بادسیاہ، گاٹ، اگرہ، کرچئی، داڑگئی، کلاں، نختر، گیلئی، لغری، زاگئی، امانتہ، ڈمبرئی، کٹ کوٹ، کرچئی اور زری شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں اور تعاون کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی