i پاکستان

بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا: فواد چودھریتازترین

July 09, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے اثر تو بہت ہوگا، تحریک انصاف کے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا۔ایک انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام حکومت نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک حکومت، تحریک انصاف، اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو سپیس نہیں دیتے ملک میں عدم استحکام رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے، بھارت کو شکست سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی