i پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت اپیلوں پر سماعت 12 اگست تک ملتویتازترین

July 29, 2025

نو مئی واقعات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت وکیل صفائی سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کر دی گئی۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ کیس میں التوا کی درخواست آئی ہوئی ہے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان صفدر اس وقت ملک سے باہر ہیں، اس لئے سماعت ملتوی کی جائے، انہوں نے عدالت سے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور تمام فریقین کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے اگلے ہفتہ کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اپیلیں دائر کی تھیں، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی