i پاکستان

بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد بھی فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھےتازترین

August 15, 2024

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمید بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد بھی ان سے رابطے میں تھے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد بھی دونوں شخصیات متعدد ذرائع کے ذریعے رابطے میں تھے۔ ذرائع نے عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان متعدد رابطوں میں سے جیل نیٹ ورک، بعض سیاستدانوں اور دیگر کا حوالہ دیا۔ ذرائع سے پوچھا گیا کہ کیا اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی تازہ ترین گرفتاری بھی عمران خان اور جنرل فیض کے درمیان اسی طرح کے متعدد ذرائع کے سلسلے میں ہے، تو ذریعے نے اثبات میں جواب دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 20 جون کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا سکیورٹی سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جنرل فیض کو ریٹائرمنٹ کے بعد قابل اعتراض سرگرمیوں پر فوجی حکام نے ایک سے زیادہ مرتبہ خبردار کیا تھا لیکن وہ باز نہ آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی