پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق ہو گیا جسے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پراتفاق سیدونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگئی،یہ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کانتیجہ ہے،جس کے باعث پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی روابط میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ دو برسوں میں تجارتی حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے،پاک ازبک تجارت میں سہولت کے لئیکسٹمز ہم آہنگی،ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج پرخصوصی زوردیا گیا۔ازبکستان نے ٹیکسٹائل،لیدر،فارماسیوٹیکل اورسرجیکل آلات کے شعبوں کومشترکہ منصوبوں اورٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے ترجیحی قراردیا ہے،ذرائع کے مطابق ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا اورعالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی