i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ ملے تھے، پارٹی کیخلاف کوئی سودے بازی نہیں کروں گا، جمشید دستیتازترین

July 16, 2025

پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ ملے تھے، پارٹی کیخلاف کوئی سودے بازی نہیں کروں گا۔ اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کے معاملے پر جمشید دستی نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے لیے اسلام آباد جارہا ہوں، اس کے بعد اپیل کا فیصلہ کروں گا، مجھے معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کا ممکنہ فیصلہ کیا ہوگا۔جمشید دستی نے کہا ہے کہ درخواست دہندگان کو الیکشن کمیشن نے وہ ریلیف بھی دے دیا جو انہوں نے مانگا بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی چیز نہیں مل رہی تھی، اس لیے 2 ماہ سے فیصلہ محفوظ رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی