اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اسی جیل مینوئل کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا، ان کو تو گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی انوکھا لاڈلا ہے کیا؟ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پارلیمنٹ اپنا حق چھوڑ دے، یہاں تو فیصلے آتے رہے پانامہ کیس جیسے، یہاں تو فیصلے آتے رہے وزیراعظم کو گھر بھجوانے کے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے دوران بطور گواہ پیش ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی