i پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ملک کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہوں، علی امین گنڈاپورتازترین

May 14, 2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ ملک کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی مکمل رہائی کیلئے بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں، بجٹ میں ان کے وژن کیلئے ملاقات ہونی چاہیے لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب ذات اور انا سے نکل کر ملک کیلئے سوچنے کی ضرورت ہے، پورے پاکستان کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی بیان دیا ہے قوم کو متحد ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی ویڈیو اصلی ہیں یا جعلی اس پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی