پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے گھمنڈ پور کی حدود میں بھتہ خوری کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو شہریوں سے بھتہ وصول کرنے پہنچے تھے جب کسی شہری نے 15 پر اطلاع دے دی۔تفصیل کے مطابق بہاولنگر پولیس حکام نے کہا ہے کہ انھیں 15 پر بھتہ خور ڈاکو ئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے، وہاں ڈاکوv,ں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جسے اس کے ہی ساتھیوں کی چلائی گئی گولی لگی، اور وہ موقع ہی پر دم توڑ گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت مظہر عرف مظہری کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ 43 سنگین مقدمات میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی