i پاکستان

بہاولپور، شک کی بنیاد پر شوہر، سسر اور دیور نے ملکر خاتون کو قتل کردیا، تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاتازترین

August 04, 2025

بہاولپور میں شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو پھندا لگا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہاولپور کے قصبے قائم پور کے علاقیتلہڑ میں پیش آیا جہاں خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور نیخاتون کو شک کی بنیاد پر پھندا لگا کر قتل کردیا۔پولیس کا کہناہیکہ ملزمان قتل کے بعد خاتون کی تدفین کررہے تھیکہ خبر ملنے پر پولیس موقع پر بروقت پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی