i پاکستان

بہاولپور، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے والے پولیس کے 2 افسر نوکری سے فارغتازترین

April 14, 2025

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے والے صادق آباد کے پولیس کے 2 افسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق صادق آباد پولیس کے دو افسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، آرپی او بہاولپور نے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی جانب سے لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر سب انسپکٹر نوید نواز واہلہ اور سب انسپکٹر سیف ملہی کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ممتاز چانگ نے پنجاب اسمبلی میں ان افسراں کے خلاف آواز اٹھائی تھی، پولیس ترجمان کا کہنا ہے پولیس افسراں نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، سب انسپکٹر نوید نواز والہ سابقہ ایس ایچ او بھونگ اور ب انسپکٹر سیف ملی سابقہ ایس ایچ اوکوٹ سبزل تھا۔ممتاز چانگ کا کہنا ہے کرپٹ پولیس افسروں کے خلاف ایکشن، میری نہیں، حلقے کے عوام کی کامیابی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی