i پاکستان

بارشیں اورسیلاب، صو بہ سندھ کے سیاحتی مقامات پر پابندی عائدتازترین

September 01, 2025

حکومت سندھ نے بارشوں اور سیلابی صورتحال پر صوبے کے سیاحتی مقامات پر پابندی عائد کر دی ۔وفاق کی جانب صوبوں کوخط لکھاگیا جس میں بارشوں کے باعث سیاحتی مقامات پرپابندی عائدکرنے کی سفارش کی گئی،سیاحوں کی زندگی کے تحفظ کی خاطر سیاحتی مقامات پرجانے سے روکا جائے۔خط میں کہا گیا کہ جوعلاقے پہاڑی ہیں وہاں ہرصورت سیاحوں کوجانے سے روکاجائے،حکومت سندھ نے بارشوں کے دوران سیاحوں کوسیاحتی مقامات پرجانے سے روکنے کاحکم دیا ہے،گورکھ ہل،ڈاڑھیاروجبل اورننگرپارکرکے پہاڑی مقام پرسیاحوں کوجانے سے روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی