اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث رہا ہے،پاکستان پہلگام واقعے سے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے،کشیدگی نہیں چاہتے، بھارت نے جارحیت کی تو اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرینگے، آزادی، عزت اور ملک کی حفاظت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے عاصم افتخارنے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں کشیدگی ہو، پاکستان یہ موقف ہرسطح پر واضح کر چکا ہے، ہم اپنی ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرینگے، پاکستان پہلگام واقعے سے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا اور اس نے ہر سطح پر اپنا یہ موقف واضح کیا ہے۔
ہم نے کچھ نہیں کیا نہ ہی صورتحال کو کشیدہ کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات کئے، غزہ اور کشمیر میں ایک ہی مماثلت ہے دونوں جگہ پر غیرقانونی قبضہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہاکہ دونوں خطوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، غیر قانونی قبضے کا عمل دونوں خطوں کی عوام کو دبا رہا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور اگر بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو پاکستان اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرے گا۔انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے پہلگام حملے سے متعلق الزامات کو بے بنیاد، گمراہ کن اور ثبوت سے عاری قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے تاحال کوئی قابلِ اعتماد معلومات یا مصدقہ تحقیقات پیش نہیں کیں۔پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ علاقائی امن کے لیے سنجیدہ سفارتی اقدامات ضروری ہیں، اور یکطرفہ الزامات نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ حقائق کو بھی مسخ کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی