خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فاشسٹ نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سول و ملٹری افسران فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں، بھارت کے پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی