i پاکستان

بھارت کی جانب سے چھوڑا جانے والے سیلابی ریلا دو دن میں گڈو بیراج پہنچے گاتازترین

September 05, 2025

بھارتی کی جانب سے چھوڑا جانے والا سیلابی ریلہ ہیڈ پنجند سے گزرنے کے بعد دو دن بعد گڈو بیراج پہنچے گا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 10ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب وزیر زراعت محمد بخش مہر نے گڈو بیراج اور کندکھوٹ کشمور بند کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ خطرے کی بات نہیں، 7 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی