پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد پیر کو دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کیلیے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔دربار انتظامیہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کب تک راہداری بند رہے گی یہ بتانا مشکل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی