i پاکستان

بھارت کیخلاف فتح پر قوم متحد ، اتحاد برقرار رکھنے کیلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے، بیرسٹر سیفتازترین

May 14, 2025

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو ناگزیر قرار دیدیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پرپاکستانی قوم متحدہوچکی ہے، قومی اتحادکوبرقرار رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرناناگزیرہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہوگا، انہیں فوری رہا کرنا چاہیے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قوم کے اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، جعلی حکومت کو قومی اتحاد کی خاطر فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بھارت کیخلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا کا محاذ کامیابی سے سنبھال رکھا تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی