i پاکستان

بھارت کو منہ توڑ جواب پر اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہتازترین

May 12, 2025

بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے گئے ۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس اضافے سے 35668 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی