i پاکستان

بھارت نے حملے کی کوشش کی تو آزادکشمیر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے،سردار عتیقتازترین

September 23, 2025

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ بھارت نے حملے کی کوشش کی تو آزادکشمیر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے۔اپنے ایک بیان میں سردارعتیق نے کہا کہ بنیان مرصوص کے زخم بھرنے کیلئے بھارت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے بھارت کا وزیر دفاع آزادکشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، کشمیری دفاعِ پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ جلسے میں کشمیری قیادت نے نظریاتی تخریب کاری کیخلاف اتحاد کیا، غربی باغ کے تاجروں نے 29 ستمبر کو کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے ان کوئی دکان یا گاڑی زبردستی بند نہ کی جائے ہم خودمختار کشمیر کو ناقابل عمل اور زہر قاتل سمجھتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی