i پاکستان

بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو سپہ سالار کی قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، مولانا عبدالخبیر آزادتازترین

April 30, 2025

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وہ ملتان میں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نیکہا کہ قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام موجود ہیں، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا، آج ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب متحد ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں سے کتنی زیادتیاں ہو رہی ہیں

دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے مظالم سے بھارت میں مسلمان سمیت دیگر اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، بھارت بھول گیا کہ وہ ایٹمی قوت کو پانی بند کرنے کی دھمکی دے رہا ہے، کروڑوں عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ملک کا دفاع بہادر مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے، افواج پاکستان ایک ایک چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے، قوم متحد ہے پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہوتا ہے، کسی نے میلی آنکھ سے ملک کو دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی