سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی خطے کی حفاظت کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے، بھارت ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا، پانی ہماری لائف لائن ہے، اگر بھارت نے بند کیا تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ایک انٹرویو میں ملک احمد خان نے کہا کہ مودی کے حوالے سے کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، مودی نے بھارت کا انفرا اسٹرکچر بدلنے کی کوشش کی ہے، ہمارے سپہ سالار کی تقریر جنگی نہیں تھی، وطن کی حرمت پر ہماری جان، مال اور اولاد سب قربان ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت نے اگر کچھ کرنے کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی