i پاکستان

کراچی، ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک شدید زخمیتازترین

April 30, 2025

کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب پیش ا یا، ٹرک تلے کچلے جانے سے دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داد خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی