i پاکستان

بی این پی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دیتازترین

October 04, 2025

بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد رکن میر جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت 2 ماہ کیلئے معطل کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے شوکاز نوٹس پر غیر تسلی بخش جواب، پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں، اور صوبائی اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پارٹی موقف کی نمائندگی نہ کرنے پر کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ میر جہانزیب مینگل نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے اس ایکٹ کی مخالفت اور پارٹی کے بیانیے کی حمایت سے گریز کیا، جو ان کی ذمہ داری سے انحراف کے مترادف ہے۔میر جہانزیب مینگل، سردار اختر مینگل کے استعفی دینے کے بعد وڈھ کے حلقے سے ضمنی انتخاب میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، سردار اختر مینگل نے 2024 کے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی دونوں نشستیں جیتی تھیں، لیکن انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پارٹی نے جہانزیب مینگل کو ٹکٹ دیا تھا، جنہوں نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔بیان میں زور دیا گیا کہ بلوچستان کے وسائل اس کے عوام کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں، اور اس معاملے پر کوئی غفلت یا خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی