وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں اعلی درجے کی لگژری ایس یو ویز SUVs کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ اقدام حالیہ جاری کردہ نئے ایس آر اوز کے تحت سامنے آئی ۔اس پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے۔ خاص طور پر اے سی ڈی کو 7 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے مجموعی درآمدی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔مارکیٹ میں اس پالیسی تبدیلی کے اثرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر درآمد شدہ لگژری ای یو ویز جیسے کہ ٹویوٹا لینڈ کروزر LC300، LC200، پراڈو LC150، اور لیکسس LX570/LX600 کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ درآمد شدہ لگژری SUVs کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ملکی آٹو مارکیٹ کو بہتر بنانے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات درآمدات کی حوصلہ افزائی اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ آٹو مارکیٹ میں نئی جان ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی