i پاکستان

بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت پر تنقید نہیں تعریف کی، مرتضی وہابتازترین

September 26, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت پر تنقید نہیں بلکہ تعریف کی۔ مرتضی وہاب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلاول بھٹو نے خود پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پیپلزپارٹی کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا غیر متنازعہ فلاحی پروگرام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی