مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں بلوچستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے ، وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، بلاول سیاسی حل چاہتے ہیں تو وہاں جا کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کریں ، مسلم لیگ نون مکمل ساتھ دے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بلاول آگے بڑھ کر مسئلہ حل کریں ، عملی اقدامات سے ہی سیاسی حل نکلے گا، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی