i پاکستان

بلو ایریا پارکنگ پلازہ تکمیل کے باوجود غیر فعالتازترین

October 04, 2025

اسلام آباد کی ٹریفک بدترین صورت اختیار کرتی جارہی ہے حالانکہ گاڑیوں کا رش کم کرنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی گنجائش 1,000 سے 1,300 گاڑیوں تک ہے۔ اس کو مکمل ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے مگر متعلقہ محکمے نے تاحال اس کا انتظام نہیں سنبھالا ۔ یہ تاخیر نہ صرف مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث ہے بلکہ متعلقہ محکمہ کو بھی بھاری مالی نقصان بھی پہنچا رہی ہے۔ وہ دکانیں جو نیلام ہوسکتی تھیں خالی پڑی ہیں، اور پارکنگ فیس جو شہری ترقی میں مددگار ثابت ہوسکتی تھی، وصول نہیں کی جارہی۔

یہ پلازہ محض پارکنگ کے لیے نہیں بلکہ ایک کثیر الجہتی سہولت کے طور پر بنایا گیا تھا جس میں دکانیں، ریستوران اور تفریحی سہولیات بھی شامل ہیں۔ یہ اسلام آباد کے مستقبل میں سرمایہ کاری تھی مگر جب تک اسے فعال نہیں کیا جاتا،یہ منصوبہ صرف وسائل کے ضیاع اور عوامی فائدے کی محرومی کی ایک اور مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔ اسلام آباد کے رہائشی خصوصاً دفاتر کے ملازمین اور تاجر، جو سنگین پارکنگ مسائل سے دوچار ہیں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ پلازہ فوری طور پر کھولا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی