بلوچستان میں انگوروں کے سب سے بڑے باغ میں 27 اقسام پیدا ہوتی ہیں، یہاں پیدا ہونے والے امریکی انگور رائل کا ذائقہ امریکی انگوروں سے بھی بہتر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کی تجارتی نمائش میں یہاں کے انگوروں کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں انگوروں کے پیداوار کے حوالے سے صوبے کا سب سے بڑا باغ قاسم خان میں روایت سے ہٹ کر جدید طرز کے باغ میں عالمی معیار کے انگور پیدا ہوتے ہیں جس میں امریکن ایٹم رائل ،ریڈ گلوب ،کرمسن سیڈ لیس سمیت 27 اقسام کے انگور پیدا ہوتے ہیں۔باغ کے مالک حاجی محمد ہاشم خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ امریکن اور ہمارے انگوروں میں فرق صرف ملک کا ہے بلکہ ہمارے انگور زیادہ ذائقہ دار ہیں۔قاسم خان باغ کے انگور اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی بھیجے جاتے ہیں، مختلف قسم کے انگور کے اقسام کی ورائٹی سے کاشت کار بھی خوش ہیں۔انگور کی مقامی پیداوار نے جہاں اس نعمت کو عام آدمی کی قوت خرید میں پہنچا دیا ہے وہی انگور بھی کاشت کاروں کے لئے منافع بخش کاروبار ثابت ہوا ہے۔ساٹھ سال پرانے باغ سے سالانہ ایک لاکھ کریٹ انگور کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ صوبے کے سب سے بڑے باغ قاسم خان میں رائل ایٹم ،ریڈ گلوب کے انگور امریکہ اور یورپین کے انگور سے بھی زیادہ مٹھاس اور لذت رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی