بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان ، متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی، وزیر آبپاشی صادق عمرانی،علی حسن زہری اور بخت محمد کاکڑ کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی ایم پی اے زرک مندوخیل کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ علی حسن زہری کو صوبائی وزیر ریونیو کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف صوبائی وزرا پر نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کابینہ میں ردوبدل کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل یا توسیع کا اختیار وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے پاس ہے، فی الحال ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی