بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ کانگو وائرس میں مبتلا 14 سالہ مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ مزید کہنا تھا کہ 14سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے، ان کے خون ٹیسٹ سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 23 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس مرض سے اب تک 5 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی