بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی اطلاعات کے بعد بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر غورکیا جارہا ہے۔بلوچستان میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ پولیس، کسٹم اور ایف سی بھی حصہ لیگی، اس حوالے سے صوبے بھر میں ان فورسز کے عملیکو ہدایات دے دی گئی ہیں۔اسی ضمن میں مستونگ میں کسٹم کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 11 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے صوبے میں 40ہزارسے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پرو فائلنگ کی ہے،عملہ اب روزانہ کی بنیاد پر بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی