آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈی چونترہ میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کی آوازسنتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی