i پاکستان

بھمبربرنالہ میں 2 روز سے جاری بارش سے تباہی،لینڈسلائیڈنگ سے 5 افراد زخمی، ملوٹ پل لینڈ سلائیڈنگ سے دوبارہ بند ہوگیاتازترین

September 03, 2025

آزادکشمیر میں بھمبربرنالہ میں دو روز سے جاری بارش نے تباہی مچادی،مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔بھمبر برنالہ سماہنی چھمب گرد ونواح میں شدید بارش جاری قلعہ چھپڑ برساتی نالہ نے تباہی مچادی،کوٹ علی بہادر میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔مسلسل بارش سے ملوٹ پل لینڈ سلائیڈنگ سے دوبارہ بند ہوگیا،پہاڑی علاقوں میں آمد ورفت متاثرعوام مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی