i پاکستان

بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کرفیو نافذتازترین

July 31, 2025

بنوں کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، ہنگو، کوئی اور زیریں کرم کے سرحدی علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی گئی ۔پولیس کی جانب سے علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد عوام کو بطور ڈھال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔پولیس نے جاری اعلامیے میں کہا کہ کسی گھر میں دہشت گرد گھس جائیں تو فوری گھر خالی کریں، دہشت گرد کو پنا ہ دینے اور مدد کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی کسی عمارت سے پولیس پر فائرنگ ہوئی تو عمارت مسمار کردی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری اس کارروائی کا مقصد علاقے میں پائیدار امن قائم کرنا اور بے گناہ شہریوں کو دہشتگردی کے خطرے سے محفوظ بنانا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی یا تعاون نہ کرنے کی صورت میں کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار متعلقہ فرد خود ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا جس کے تحت 29، 30 اور 31 جولائی کو ضلع کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی