i پاکستان

بنوں، میریان میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن مکمل، کرفیو ہٹادیا گیاتازترین

August 01, 2025

بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن مکمل کرلیا گیا، علاقے سے کرفیو ہٹادیا گیا، معمولات زندگی بحال ہوگئے۔بنوں کے علاقے میریان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن اختتام پذیر ہوگیا، علاقے سے کرفیو ہٹا دیا گیا، جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، مطابق آمد و رفت کیلئے راستے کھول دیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق میریان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے بارودی مواد گرایا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق میریان 6 اسٹیشنز پر دہشت گردوں کا یہ 8 ڈرون حملہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی