i پاکستان

بورے والا، 2 افراد کو اغوا کرکے لیجانے والے اغواکاروں کی کار نہر میں جاگری، مغوی بازیابتازترین

July 09, 2025

بورے والا میں 2 افراد کو اغوا کرکے لیجانے والے اغواکاروں کی کار نہر میں جاگری جس کے بعد دونوں مغوی بازیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق بورے والا میں ملزمان شہریوں کو اغوا کرکے فرار ہورہے تھے کہ ان کی کار نہر میں جاگری جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار 2 اغوا کار نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمان کی کار پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بہاولنگر اور ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی