i پاکستان

بوریوالہ، بے قابو کار تلے کچلے جانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمیتازترین

July 02, 2025

بورے والا میں بے قابو کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔جاں بحق دونوں نوجوانوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی