i پاکستان

برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں'اچیومنٹ ایوارڈ' سے نوازا گیاتازترین

July 10, 2025

برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر اعلی اعزاز سے نوازا گیا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لارڈ شفق محمد نے شفیق اکبر کو اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔ شفیق اکبر کو یہ اعزاز پاکستان میں سرمایہ کاری، معیاری منصوبوں کے آغاز اور سینکڑوں ملازمتیں فراہم کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں میرے کام کا اعتراف میرے لیے کسی ایوارڈ سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں بطور طالب علم آئے تھے اور لندن میں 15 سال قیام کے بعد پاکستان جا کر کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کی زندگی کا ایک بہترین تجربہ رہا۔شفیق اکبر نے مزیدکہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے جو منافع بخش مواقع دستیاب ہیں، وہ دنیا کے کسی اور ملک میں دستیاب نہیں۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستان میں موجود سازگار ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی