i پاکستان

برسلز، یورپی پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ ، افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتیتازترین

May 16, 2025

یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔"انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج کے ساتھ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔"مقررین نے عالمی برادری اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔مظاہر ے کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی