برطانیہ نے کراچی کے علاقے لیاری، بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری واقعے میں المناک جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادر ریسکیو ورکرز کے ساتھ کھڑی ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں انتھک محنت سے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی