وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے موجودہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عملی اقدامات کے ذریعے سی ڈی اے کی کارکردگی کو جہاں نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے وہاں ان کی قیادت میں سی ڈی اے نے شہری ترقی، صفائی، ماحولیاتی بہتری اور عوام کو بہتر سے بیترین سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کو ایک فعال، شفاف اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ان کی قیادت میں کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی کاموں کی بدولت ادارے پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے چیئرمین کی ہدایت پر اسلام آباد میں متعدد سڑکوں، انڈر پاسز، اور فلائی اوورز کے منصوبے مکمل کیے گئے۔ جن میں جناح ایونیو انڈرپاس ، طیب اردگان انڈرپاس، سیکٹر جی-11 تا ایف-10 سگنل فری کوریڈور اور آئی-8 فلائی اوور نہ صرف پایہ تکمیل کو پہنچے بلکہ ان کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی آئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے کی ترجیحات ۔
“گرین اسلام آباد” مہم کو کامیابی سے آگے بڑھایا جارہا ہےجس کے تحت ہزاروں درخت اور پودے لگائے گئے ہیں جبکہ پارکس کی بحالی کے علاوہ نئے گراونڈز کا قیام ،شفافیت اور ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت چیئرمین نے سی ڈی اے کے سی ڈی اے کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ پیپر لیس نظام رائج کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو آن لائن سہولیات، بلنگ، نقشہ جات کی منظوری اور شکایات کے فوری اندراج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ سی ڈی اے عوامی فلاح کے منصوبے شامل ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر واٹر سپلائی، صفائی، ٹریفک کنٹرول اور ہنگامی سروسز کے شعبوں میں زبردست بہتری آئی ہے ۔ عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے جس پر شہری سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اس کے علاوہ رہائشی منصوبے جن میں چیئرمین سی ڈی اے نے کم آمدنی والے طبقے کے لیے کم لاگت رہائشی منصوبوں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے وہ قابل تحسین ہےاس کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی، مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس اور پلاٹس کی فراہمی بھی ان منصوبوں میں شامل ہیں اس قدم کو بھی عوامی سطح پر بے حد سراہا جارہا ہے۔
موجودہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے کی کارکردگی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ ان کا عوام کی خدمت کا جذبہ ہے۔ ان کی قیادت میں اسلام آباد کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے سلسلہ میں جو کاوشیں کی جارہی ہیں ان کے مثبت نتائج ائیں گے۔ شہریوں کو امید ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے اگر اسی عزم اور جزبہ کے ساتھ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتا رہا تو وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی