i پاکستان

چین امریکہ تعلقات میں پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، پروفیسر وکٹر گاتازترین

July 02, 2025

اظہار بین الاقوامی تعلقات کے چینی ماہر پروفیسر وکٹر گا نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو چین امریکہ تعلقات کی بنیاد رکھنے پر ہمیشہ پاکستان کا شکرگزار رہنا چاہیے جو کہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے گیم چینجر واقعات میں سے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تعلقات کے چینی ماہر پروفیسر وکٹر گا نے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مکمل طور پر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممالک کو اکٹھا کرکے انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے جس سے ترقی اور امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ چین امریکہ تعلقات سے عالمی سطح پر اہم تبدیلیاں آئیں اور دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس نے عالمگیریت کو تیزی سے ٹریک کیا اور ممالک کو قریب لایا۔پاک چین تعلقات کے بارے میں پروفیسر وکٹر گا نے کہا کہ چین کے لیے پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک اہم نہیں ہے، پاکستان چین کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، چین پاکستان کو آئرن برادر سمجھتا ہے۔

پروفیسر وکٹر گا نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، چین ہمیشہ پاکستان کے جائز مفادات اور خودمختاری کے تحفظ میں مدد کے لیے آگے آئے گا، چین نے ماضی میں اس کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے، بشمول 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بھی اس کی ایک مثال ہے کہ چین پاکستان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا۔پروفیسر وکٹر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے دشمن ملک کو اس کو غیر مستحکم کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، علیحدگی پسند اور دہشت گردانہ تحریکیں ناکام ہونے والی ہیں۔انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد بلوچستان کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا، بلوچستان کبھی بھی الگ یا آزاد نہیں ہوگا، چاہے پاکستان کے دشمن، علیحدگی پسند، یا دہشت گرد جو بھی منصوبہ بندی کریں۔پروفیسر وکٹر گا نے کہاکہ پاکستان اپنی آزادی کے بعد سے ہی ایک ممتاز اور اہم جیو پولیٹیکل کھلاڑی رہا ہے، جس نے جدید تاریخ کے بہت سے اہم واقعات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی