i پاکستان

چلاس، گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحقتازترین

September 01, 2025

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹرچلاس میں حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر تھور کے مقام پر لینڈنگ کے دوران کریش ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاٹس موقع پر پہنچ گئے ، جبکہ کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، واقعے پر وزیراعلی گلگت بلتستان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی